عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں آج کیرو پراکٹک کیمپ کا آغاز

پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے

حیدرآباد ۔ 21 جون (پریس نوٹ) ادارہ سیاست اور انور چیاریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام پالمیر کیرو پراکٹک یونیورسٹی امریکہ کے تعاون سے سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ کا اتوار 22 جون کو 12 بجے دن سے 7 بجے شام تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفا پر آغاز ہورہا ہے۔ جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ و کیمپ چیرمین ڈاکٹر محمد یوسف اعظم اور ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ امریکہ کے کیرو پراکٹک ڈاکٹرز پروفیسر معین انصاری اور محترمہ شاہدہ انصاری کی زیرنگرانی 28 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹرز تمام رجسٹرڈ مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ تمام رجسٹرڈ مریضوں سے اپنے رجسٹریشن کارڈ کے ساتھ وقت مقررہ کے دوران شرکت و استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔