عابد ریاض قریشی پہلے مسلم امریکی وفاقی جج

واشنگٹن ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے واشنگٹن کے وکیل عابد ریاض قریشی کا پروقار وفاقی جج کی حیثیت تقرر عمل میں لایا ہے۔ وہ پہلے مسلم امریکی ہیں جنہیں وفاقی عدلیہ کی بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ عابد ریاض قریشی نیویارک سٹی کے سب وے سسٹم اور ٹرانسپورٹیشن سیکوریٹی ایڈمنسٹریشن کے خلاف کیسوں میں مسلم موکلوں کے شہری حقوق کی دفاع کی تھی۔ وائیٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ اوباما نے قریشی کو منتخب کیا ہے اور وہ ضلع کولمبیا کے یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ہوں گے۔