عائشہ کو MIG-29 اڑانے والی اولین ہندوستانی کا اعزازمتوقع

جموں۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کی 21 سالہ عائشہ عزیز کوئی طیارہ اڑانے والی کم عمر ترین کشمیری بن سکتی ہیں اور امید ہے وہ روس کے سوکل ہوائی اڈے سے MIG-29 لڑاکا جیٹ طیارہ اڑانے والی اولین ہندوستانی بن جانے کی بھی توقع ہے۔ عائشہ نے پائلٹ بننے کے اپنے خواہب کو شرمندۂ تعبیر کیا ہے۔ انہیں گزشتہ ہفتے کمرشیل لائسنس حاصل ہوا۔ عائشہ نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خلاء کے آخری کنارے تک پہنچنا چاہتی ہے جس کے لیے روسی ایجنسی کے ساتھ MIG-29 کو اڑانے کی بات چل رہی ہے۔