ظہیر خان کی 27 نومبر کوشادی؟

ممبئی ۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کی شادی رواں ماہ27 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔ ان کی منگیتر ساگریکا گھاٹکے نے کہا ہے کہ وہ زندگی کے نئے سفر کی منصوبہ بندی کیلئے پر جوش ہونے کے ساتھ دباؤ کا شکار بھی ہیں۔دونوں کی اپریل میں منگنی ہوئی تھی۔ ظہیر خان نے قومی ٹیم کیلئے کئی برس تک کرکٹ کھیلی اور بطور فاسٹ بولر شاندار خدمات انجام دیں۔ ظہیر خان اور ساگریکا کو آئی پی ایل کے میچز میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔اسی وقت میڈیا میں دونوں کی دوستی اور محبت کے حوالے سے کئی خبریں گردش میں تھیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی پرزور تردید کی جاتی رہی۔ ظہیر خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ولیمہ کی ایک تقریب ممبئی اور ایک پونا میں منعقد کی جائے گی۔ساگریکا گھاٹکے کو فلم چک دے انڈیا سے شہرت ملی تھی جس میں انہوں نے ہاکی کھلاڑی کا کردار ادا کیا تھا۔