حیدرآباد 9 جون (سیاست نیوز) یو پی ایس سی کے تحت سیول سرویس پریلمنری امتحان آئی اے ایس / آئی پی ایس کیلئے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے امیدوار اہل ہیں ، فارمس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے اعلان کیاہے کہ وہ 100 مسلم اقلیتی لڑکوں کی فیس ادا کریں گے ۔ جو تاحال فارم داخل نہ کئے ہو ںوہ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رجوع ہوں ۔ تمام لڑکیوں کے ساتھ 100 لڑکوں کی امتحان فیس ادا کی جائے گا ۔ امیدوار ضروری اسنادات کے ساتھ رجوع ہوکر اس اسکیم سے استفادہ کریں ۔ سال حال یو پی ایس سی سیول سرویس امتحان میں شرکت کیلئے فیس فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 19 جون ہے اور امتحان 23 اگست کو مقرر ہے ۔ سیاست میں 15 جون تک فارم داخل کریں۔