طیرانگاہ کے برج سے گرکر ایک شخص ہلاک

چینائی 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق ایک 28 سالہ شخص ایرپورٹ کے برج سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ مہلوک شخص ڈومیسٹک فلائٹ سے چینائی آیا تھا، جس کا تعلق آندھراپردیش کے وجئے واڑہ سے بتایا گیا۔ یہ حادثہ ایرپورٹ کے گیٹ نمبر 4 پر اُس وقت پیش آیا جب وہ شخص برج کے اوپر کھڑا تھا کہ اچانک اس کا پیر پھسل کر نیچے گر پڑا۔ ذرائع کے مطابق اُس کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔