ممبئی ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ایرپورٹ پر آج ایک شخص کو طیارہ کا ایکزٹ ڈور کھولنے اور طیارہ کے پنکھ سے کودنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ آکاش جین نامی شخص چندی گڑھ ۔ ممبئی طیارے میں جبکہ وہ پارکنگ کے مقام پر موجود تھا سوار ہوگیا اور وہ ایمرجنسی ایکزٹ ڈور کھول کر طیارہ کے پنکھ سے کود گیا ۔ اس طرح اس نے دیگر مسافرین کے ساتھ ساتھ طیارہ کی سکیورٹی کو خطرہ میں ڈال دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص طیارہ سے کودنے کے بعد ایرپورٹ سے باہر نکل گیا ۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ جالندھر کا رہنے والا یہ شخص 30 ہزار روپئے کی رقم لیکر اپنے گھر سے فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس اس کی ذہنی کیفیت کے بارے میں معلومات حاصل کررہی ہے ۔ جیٹ ایرویز نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا کہ ہم نے فوری ایرپورٹ حکام کو اطلاع دی۔