طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

منگلورو ۔27 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ایرانڈیا کے ممبئی سے کوچی جارہے طیارے نے جس میں 58 مسافرین اور عملہ سوار تھے اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے سبب منگلورو ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ ایرپورٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ طیارہ ممبئی سے آرہا تھا اور 7:50 بجے شب اس نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ انھوں نے تکنیکی خرابی کی نوعیت نہیں بتائی ۔