ہیوسٹن ۔ 29 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) یونائیٹیڈ ایرلائنس کی فلائیٹ سے ایک خاتون نے پراسرار حالات میں ’ایمرجنسی ڈور‘ سے چھلانگ لگائی جبکہ طیارہ امریکہ میں یہاں بش انٹر کانٹینینٹل ایرپورٹ رن وے پر بس رکا ہی تھا۔ فلائیٹ 1892 جو نیو آرلیانس سے ہیوسٹن پہنچی، وہ جیسے ہی رن وے پر رکی، خاتون نے تقریباً 15فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔ ایرلائنس نے گذشتہ روز اپنے بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر 1.15 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مسافر خاتون نے ایرپورٹ آپریٹنگ ایریا پر چھلانگ لگائی۔ اسے پوچھ تاچھ کیلئے محروس کیا گیا ہے۔