طیارہ کا اغواء کرنے والا صرف غیرملکیوں کو یرغمال بنانے کا خواہشمند تھا

لارناکہ (قبرص)۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایجبٹ ایر کی اسٹورڈس نے کہا کہ جس شخص نے طیارہ کا اغوا کیا اس نے مسافرین کے پاسپورٹس کا جائزہ بھی لیا تاکہ یہ پتہ چلا سکے کہ ان میں سے غیرعرب کون ہے۔ اغواء کنندہ صرف غیرملکیوں کو یرغمال بنانا چاہتا تھا۔ وہ مصریوں یا دوہری شہریت رکھنے والوں کو یرغمال بنانے کا خواہشمند نہیں تھا۔ ابتداء میں اس کی شہریت کے بارے میں الجھن پیدا ہوگئی تھی۔