حیدرآباد، 9جون (یواین آئی) شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایر پورٹ پر طیارہ میں تکنیکی خرابی پرچار گھنٹے کی تاخیر سے مسافرین کو روانہ ہونا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق ایر انڈیا کے حیدرآباد سے وشاکھا پٹنم جانے والے طیارہ میں تکنیکی خرابی محسوس کی گئی جس کے بعد تقریباً چار گھنٹے تک اس طیارہ کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اڑان میں تاخیر پر مسافرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جنہوں نے کہا کہ ایر پورٹ حکام نے تاخیر کی وجوہات نہیں بتائی۔ یہ طیارہ صبح سات بجے وشاکھا پٹنم کیلئے روانہ ہونے والا تھا تاہم تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے بعد 11.15 بجے یہ طیارہ وشاکھا پٹنم کیلئے روانہ ہوا ۔