نئی دہلی ۔ 31 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن ایرلائینس کے کوچی سے کولمبو جارہے طیارے میں ایک بڑا امکانی حادثہ ٹل گیا۔ ایک مسافر کے ہینڈ بیگیج میں بیاٹری یا موبائیل فونس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری قابو پالیا گیا۔ اس طیارہ میں 202 مسافرین سوار تھے۔ سری لنکن ایرلائینس نے ایک بیان میں بتایا کہ چوکس عملہ نے فوری امکانی حادثہ کو ٹال دیا۔ مسافرین کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔ بیاٹری میں کیمیائی مادہ لیتھیم ہونے کی بناء بیاگ کو پانی میں ڈبودیا گیا جس سے آگ فوری بجھ گئی۔