طیارہ میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر پاکستانی کو سزائے قید

لندن ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی شخص کو آج 10 ہفتے کی سزائے قید سنائی گئی کیونکہ اس نے برطانیہ جانے والی ایک پرواز میں اللہ اکبر اور بوم کے نعرے لگاتے ہوئے دہشت گردی پھیلادی تھی۔ شہراز سرور نے اپنے رویہ سے امارات کے بوئنگ 777 میں جو دبئی سے لندن جارہا تھا، ہلچل مچادی تھی۔ اسے قبل ازیں بھی بددیانتی اور تشدد کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ روزنامہ برمنگھم میل میں اس بارے میں خبر شائع کی گئی ہے۔