واشنگٹن ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن اپنے ری پبلکن ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات کی لڑائی میں مہم بھی چلارہے ہیں تو اسٹائل میں اور وہ بھی ایک ’’بڑے جیٹ‘‘ میں بیٹھ کر۔ اس طرح اب وہ زمینی حقائق سے کس طرح واقف ہوں گے، جو شخص ہوا میں معلق ہو اسے زمینی امریکنس (عوام) بھی کس طرح پہچانیں گے۔ دلاورے میں اپنے حامیوں کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ری پبلکن اپنے ’’ٹاور‘‘ (فلک بوس عمارتی رہائش) سے باہر آئیں اور اپنے عوام کے ساتھ وقت گذاریں۔ اگر آپ امریکہ کے صدر بننا چاہتے ہیں تو امریکی شہریوں کے قریب تو آئیے۔ ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کیجئے۔ طیارہ میں بیٹھ کر بھلا کوئی انتخابی مہم کیونکر چلا سکتا ہے۔