مالڈونا ڈو (یورا گورے)20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ارجنٹائن کے ایک چھوٹے طیارے کے حادثہ سے دو چار ہونے کے حادثہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد حادثہ سے دوچار ہوگیا جس میں 10 افراد سوار تھے ۔ دریں اثناء فائر ڈپارٹمنٹ پارلیمنٹ ترجمان لینڈر و پالومیق نے بتایا کہ مابقی تین افراد لاپتہ ہیں جبکہ حادثہ کے مقام کا جائزہ لینے کے بعد یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی بھی بچا ہوگا ۔ طیارہ میں آٹھ مسافرین کے علاوہ دو پائلٹ اور معاون پائلٹ کے ساتھ ان کی جملہ تعداد دس تھی جس نے پورا گوین ریسارٹ سٹی پونٹا ڈیل اسٹے سے ارجنٹینا کیلئے اُڑان بھری تھی ۔ طیارہ کے ملبہ سے اب تک نعشوں کو نکالا نہیں گیا ہے ۔