طہٰ آفندی کے افسانوں کے مجموعہ کو یو پی اردو اکیڈیمی کا ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب طہٰ آفندی کے افسانوں کے مجموعے ’ رقص اجل ‘ کو اترپردیش اردو اکیڈیمی کی جانب سے دس ہزار روپئے کے انعام سے نوازا گیا ۔ مجموعہ ’ رقص اجل ‘ 2017 میں شائع ہوئی ۔ یہ کتاب کونسل برائے فروغ اردو نئی دہلی کے مالی تعاون سے شائع ہوئی ۔ اور ہندوستان کے ہر بڑے شہر میں دستیاب ہے۔ حیدرآباد میں دکن ٹریڈرس ، چارمینار سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔