نیویارک۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تلگو اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ جو ہندوستان سے باہر سب سے بڑی تلگو تنظیم ہے، طوفان ہد ہد جس نے آندھراپردیش اور اڈیشہ میں تباہی مچائی، اس کے متاثرین کیلئے جاری راحت کاری مساعی کے ضمن میں 100,000 امریکی ڈالر کا عطیہ دے گی۔ صدر اسوسی ایشن موہن نانا پنینی نے طوفان کے سبب جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی تنظیم متاثرہ لوگوں اور نقل مقام کرنے والوں کیلئے بچاؤ، بازآبادکاری اور فوری راحت میں مدد کاارادہ رکھتی ہے۔نیز طویل مدتی تعمیر نو اقدامات میں اعانت کرے گی۔