کوراپٹ( اڈیشہ )۔/7نومبر، (سیاست ڈاٹ کام ) طوفان ہد ہد نے اڈیشہ میں جو تباہیاں مچائی تھیں ان کی یاد آج بھی ان سات قبائیلی خاندانوں کے ذہنوں میں زندہ ہے جہاں ان کے مکانات تباہ ہوگئے تھے۔ یہاں سے 100کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع موضع پوڈا گڈا کے سات قبائیلی خاندانوں نے ادعا کیا کہ انہیں اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے ہنوز کوئی مالی امداد نہیں ملی ہے12اکٹوبر کو انتہائی تیز رفتار ہواؤں نے ان کے مکانات تباہ کردیئے تھے جس کے بعد وہ لوگ اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے مکانات میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
قومی پرچم کی توہین پر
پولیس میں شکایت
کیندرا پاڑہ ( اڈیشہ ) ۔ 7 ۔ نومبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : اڈیشہ کے کیندرا پاڑہ ڈسٹرکٹ میں ایک یوتھ مہوتسو کے منتظمین کے خلاف قومی پرچم کی توہین کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مہوتسو کا انعقاد 31 اکٹوبر کو ضلع انتظامیہ کے اسپورٹس و امور نوجوانان کے محکمہ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ رقص کرنے والے نوجوان زمین پر بچھائے گئے قومی پرچم پر رقص کررہے تھے ۔ کیندرا پاڑہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پرمود کمار لینکا نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور خاطی پائے جانے پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔