ہوسٹن ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہوسٹن کی مسلم برادری نے اپنے کئی مراکز کے دروازے ان افراد کیلئے کھول دیئے ہیں جو سمندری طوفان ہاروی سے متاثر ہیں اور پناہ کے طلبگار ہیں۔ سینکڑوں رضاکار غذائی اشیاء اور عطیہ جات ان کے حوالے کرکے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بعض افراد کو پڑوسی بلند آبی علاقہ سے بچا لیا گیا ہے۔ بچاؤ کوششیں جاری ہیں۔ مساجد میں متاثرہ بچوں اور عیدالاضحی کے پیش نظر خواتین کا خیرمقدم کیا جارہا ہے اور انہیں قربانی دینے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اسلامی مذہبی رہنماؤں اور علمائے اپنے مسلم بھائیوں کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔
چین میں قومی ترانے کا احترام نہ
کرنے پر سزائے قید
بیجنگ ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چین نے بھی آئندہ ماہ سے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والوں کیلئے 15 دنوں کی سزائے قید تجویز کی ہے۔ چینی پارلیمنٹ نے آج اس مشکل قانون کو منظوری دیتے ہوئے قومی ترانے کے نامناسب استعمال کو مستوجب سزاء قرار دیا۔