طوفان کے پیش نظر ریل گاڑیوں کی خدمات متاثر

62 ٹرین سرویس منسوخ، ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا اعلان
حیدرآباد 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش و تلنگانہ میں طوفان ہدہد کے زبردست امکانی اثر کو پیش نظر رکھتے ہوئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے زائداز 62 ٹرین سرویسیس کو منسوخ کردیا۔ تاہم ہنگامی نوعیت کی خدمات کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 55 بوگیوں پر مشتمل چار خصوصی ٹرینوں کو چلانے کے لئے چار اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ان ٹرینوں کو تیار رکھنے کے اقدامات کئے۔ علاوہ ازیں 13 اکٹوبر تک (طوفان کی نوعیت کے مطابق) سکندرآباد تا وشاکھاپٹنم کے درمیان احتیاطی طور پر تمام ٹرین سرویسیس روک دی گئی ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے شعبہ پبلک ریلیشنز کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ بھونیشور، وشاکھا انٹر سٹی اکسپریس، وشاکھا بھونیشور انٹر سٹی اکسپریس، بھونیشور ۔ یشونت پور ویکلی ایکسپریس، بھونیشور ۔ سکندرآباد ۔ وشاکھاپٹنم ایکسپریس، حضرت نظام الدین، وشاکھاپٹنم ، دکھشن لنک ایکسپریس وشاکھاپٹنم۔ حضرت نظام الدین لنک ایکسپریس، وشاکھاپٹنم ۔ حیدرآباد ۔ گوداوری ایکسپریس، حیدرآباد ۔ وشاکھا گوداوری ایکسپریس، وشاکھاپٹنم، رینی گنٹہ اسپیشل ٹرین ، وشاکھاپٹنم ، ٹاٹا نگر ویکلی ایکسپریس، وشاکھا ۔ سکندرآباد ۔ دورنتو ایکسپریس ۔ سکندرآباد ۔ وشاکھاپٹنم جنم بھومی ایکسپریس ، گنٹور ۔ نرساپور ۔ وشاکھا ۔ سمہادری ایکسپریس، بگدل پور، بھونیشور ۔ ہیرا کنڈا ایکسپریس، جونا گڑھ، رائے گڑھ ، بھونیشور ایکسپریس کوراپٹ، رورکیلا ایکسپریس، وشاکھاپٹنم ۔ حضرت نظام الدین سمتا ایکسپریس اور وشاکھاپٹنم ۔ کوراپٹ ایکسپریس کے علاوہ کئی اور ٹرین سرویسیس منسوخ کردی گئیں۔