نئی دہلی، 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہول گاندھی نے آندھی، طوفان میں مہلوک افراد کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔صدر کووند نے ٹوئٹ کیا” ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کی وجہ سے اموات کی خبر سننا افسوسناک ہے ۔ان لوگوں کے لئے اظہار تعزیت۔ متاثر ین افرادکے لئے رنج و غم، خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لئے ”۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا” ملک کے کچھ حصوں میں طوفان کی وجہ سے ہونے والی اموات سے غمزدہ ہوں. سوگوار خاندانوں کے لئے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں زخمی افراد کی جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے حکام سے کہا گیا ہے ”۔صدر کانگریس راہول گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا ” ملک بھر میں طوفان اور بجلی کی زد میں آکر جان گنوانے والے لوگوں کے خاندانوں کے لئے میری تعزیت۔ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں سے متاثرہ اورغمزدہ خاندانوں کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی اپیل کرتا ہوں”۔