نئی دہلی ۔ /30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ’’کومین‘‘ آج بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں مغربی بنگال اور اڈیشہ میں زبردست بارش شروع ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ ڈیویژن سربراہ مرتنجئے مہاپترا نے بتایا کہ شمال مشرقی ریاستوں میزوروم ، تریپورہ اور آسام کے علاوہ جھارکھنڈ میں بھی تیز بارش ہوگی ۔ اس دوران گجرات اور مدھیہ پردیش میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ راجستھان میں بھی اس کا اثر واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے جہاں کئی مقامات پر تیز بارش ہوئی ۔