ٹوکیو ۔11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طاقتور طوفان وانگ فونگ تیزی سے جاپان کی طرف پیشرفت کررہا ہے اور اوکیناوا پہنچنے پر ہواؤں کے تیز جھکڑوں اور تیز بارش کی وجہ سے زائد از ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے بلیٹن کے مطابق خطرناک طوفان جاپان کے جنوبی علاقہ اوکنیاوا کے ناہاسٹی سے صرف 200 کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔