حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( این ایس ایس ) اے پی اسمبلی میں قائد اپوزیشن اور صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ان کے پارٹی قائدین اور کیڈر سے ریاست کے ساحلی اضلاع میں طوفان سے متاثرہ عوام کی مدد اور باز آبادکاری کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ ساحلی اضلاع میں تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ ریلیف کاموں میں حصہ لیں اور سمندر کے قریب کے علاقوں میں متاثرہ عوام کیلئے ضروری مدد فراہم کرے۔