طوفان متاثرین سے فیاپسی کا اظہار ہمدردی

ممکنہ تمام مدد فراہم کرنے ریاستی و مرکزی حکومت سے اپیل
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : فیڈریشن آف آندھرا پردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( فیاپسی ) نے طوفان ہدہد کے باعث وشاکھا پٹنم اور اس کے اطراف کے علاقوں میں املاک کو ہوئے نقصانات پر عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ فیڈریشن کے صدر شیوکمار رنگٹا نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ اس طوفان کے باعث صنعتی یونٹس کو بھاری نقصانات ہوئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت آندھرا پردیش اور مرکزی حکومت سے متاثرہ عوام کو ممکنہ تمام مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا تخلیہ کرتے ہوئے جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے حکومت آندھرا پردیش اور حکومت ہند کے اقدامات کی ستائش کی ۔۔