رالے ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کیرولینا جو اس وقت طوفان فلورینس سے شدید طور پر متاثر ہے، وہاں ہنگامی حالات سے وابستہ مینجمنٹ حکام نے یہ اطلاع دی ہیکہ فلورینس طوفان میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ جنوبی کیرولینا میں مزید آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی تھی جبکہ اہم سڑکیں ہنوز زیرآب ہیں اور لوگوں کو انکے مکانات سے تخلیہ کرواکر محفوظ مقامات منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے زمین کھسکنے کے مزید واقعات رونما ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔