نئی دہلی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ’فانی‘ کے شدت اختیار کرنے کے باعث 95ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا۔ توقع ہے کہ یہ طوفان جمعہ تک اوڈیشہ، آندھراپردیش اور مغربی بنگال سے ٹکرائے گا۔ پھنسے ہوئے سیاحوں اور مسافرین کو نکالنے کے لئے تین خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی کے باعث تمام مسافرین کے ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی۔ بشرطیکہ وہ سفر سے تین دن قبل ٹکٹس پیش کریں۔ منسوخ شدہ ٹرینوں میں ہوڑہ چینائی سنٹرل کارو منڈل ایکسپریس، پٹنہ ایرانکولم اکسپریس، نئی دہلی۔ بھوبنیشور راجدھانی اکسپریس، ہوڑہ ۔ حیدرآباد انسیٹ کوسٹ ایکسپریس، بھونیشورم رامیشورم ایکسپریس شامل ہیں۔تین اسپیشل ٹرینوں میں ایک ٹرین پوری سے 12 بجے دن شروع ہوگی جو شالیمار کولکتہ تک جائے گی۔