حیدرآباد 25 اپریل(سیاست نیوز) جاریہ سال کا پہلا طوفان جسے ’فانی ‘ نام دیا گیا ہے 29 اپریل کو جنوبی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا اور 26اپریل کو یہ طوفان سری لنکا سے گذرتا ہوا مغربی جنوبی بنگال کی سمت کوچ کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی ہند کی ریاستو ںمیں خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثر کو محسوس کیاجائے گا اور 29 اپریل کو طوفان کی شکل اختیار کرجانے والی اس ہوا کے سلسلہ میں محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اس دوران سمندری سطح سے 3.1کیلو میٹر تک محسوس کیا جا سکتا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ میانمار سے گذرتے ہوئے یہ طوفان ریاست تمل ناڈو کی سرحد سے ٹکرانے کا خدشہ ہے اور اس کے اثرات ملک کی دیگر جنوبی ریاستوں میں بھی محسوس کئے جائیں گے۔