طوفان فانی : ہرنوں کی محفوظ پناہ گاہ بالاکھنڈ کیلئے حکام فکر

بھوبنیشور 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) طوفان فانی کے باعث سنٹر جنگلاتی حکام دھبے والے مخصوص ہرنوں کی پناہ گاہ بالا کھنڈ کے بارے میں سخت فکرمند ہیں کیوں کہ اس سانکچیوری کے قریب ہی طوفان فانی کے ٹکرانے کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔ یہ محفوظ پناہ گاہ اوڈیشہ کے شہر پوری اور کونارک کے درمیان واقع ہے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (وائیلڈ لائف) اے کے مہا پترا نے کہاکہ تقریباً تین ہزار دھبّے والے ہرنوں کو اس طوفان سے خطرہ ہے کیوں کہ انسانوں کے برخلاف اُن کو دوسری جگہ منتقل کرنا بہت ہی دشوار ہے۔