۔8 لاکھ افراد کی منتقلی، ایک لاکھ غذائی پیاکٹس تیار، فوج چوکس
بھوبنیشور 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بعض سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ اوڈیشہ میں پنجشنبہ کو ڈھلوانی ساحلی علاقوں سے ’فانی‘ طوفان کے خطرے کے پیش نظر 8 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن کے مطابق فانی طوفان اوڈیشہ کے پوری علاقہ سے 430 کیلو میٹر کے لگ بھگ جنوب، جنوب مغربی علاقوں میں بحر بنگال میں سرگرم پایا گیا۔ قرین قیاس ہے کہ یہ طوفان ہندوستان کے شمال اور شمال مشرقی حصوں کی طرف آگے بڑھے گا اور 3 مئی کو پوری کے قریب اوڈیشہ میں داخل ہوجائے گا۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں کے افراد کیلئے ایک لاکھ غذائی پیاکٹس تیار رکھے گئے ہیں۔