طوفان فانی سے ساوتھ سنٹرل ریلوے کو 2.98 کروڑ کا نقصان

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : طوفان فانی سے ساوتھ سنٹرل ریلوے کو تقریبا 2.98 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ اوڈیشہ ، آندھرا پردیش اور دیگر ساحلی ریاستوں میں گذشتہ ہفتہ طوفان فانی کی تباہ کاریاں ہوئی تھیں ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے ساوتھ سنٹرل ریلوے کو بھاری نقصان ہوا ہے جملہ 137 ٹرینیں متاثر ہوئیں کئی ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا تھا ۔۔