میامی ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : طوفان آرتھر جو گرم آندھی کے اثر کے ساتھ ابھرا تھا اچانک کمزور پڑ گیا اور شمال مشرقی امریکی ساحل سے گذر کر کناڈا کی سمت پیش قدمی کرنے لگا ۔ اس سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ہے ۔ طوفان آرتھر ہندوستانی وقت کے مطابق 2-30 بجے یہ طوفان ایک زمرہ سے گھٹ گر کمزور ہوگیا ۔ یہ طوفان نیو انگلینڈ اور کناڈائی صوبوں نووا اسکوئیا اور ہالی فیکس سے ہوتے ہوئے اب ماسچسٹس کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ آرتھر طوفان شمالی کرولینا میں جمعرات کی رات شمالی ساحل پر نمودار ہوا تھا
جس کے زمرہ دو کے طوفان سے تعبیر کیا گیا ۔ پیش قیاسی کرنے والوں نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ اس طوفان سے شدید سیلاب آسکتا ہے اور امریکہ کی یوم آزادی کو درہم برہم کردے گا ۔ اور سب سے زیادہ آبادی والے امریکی مشرقی ساحل کو اپنی لپیٹ میں لے گا ۔ طوفان کی شدت کو دیکھ کر 4 جولائی کو تمام تجارتی ادارے بند کردئیے گئے تھے لیکن دن گذرنے کے ساتھ طوفان کی شدت میں کمی دیکھی گئی ۔ اس کی وجہ سے تقریبا 110 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں ۔ اب اس کی شدت فی گھنٹہ 35 کیلو میٹر ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ مزید کمی آئے گی ۔۔