ریلوے نے 81 ٹرینیں منسوخ کردیئے، دیگر سرکاری مشینری بھی متحرک
نئی دہلی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹٹ کام ) انتہائی شدید سمندری طوفان فانی جو ہندوستان کے مشرقی ساحل کی جانب پیشرفت کررہا ہے امکان ہے کہ گوپال پور اور چاند بالی کے درمیان ٹکرائے گا جس کے تحت اندیشہ ہے کہ ارونا چل پردیش ، آسام اور میگھالیہ کے مختلف علاقوں میں زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔ ریلوے نے احتیاطی طور پر 81 ٹرینوں کو منسوخ کردیا اور دو کا رُخ موڑ دیا ہے۔ ممکنہ طور پر زد میں آنے والی تمام ریاستوں اور مرکزی حکومت نے بھی اپنی مشینری کو چوکس کردیا ہے۔ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ طوفانی فانی کے اڈیشہ پہنچنے سے قبل پوری کا تخلیہ کردیں ۔ حکومت اڈیشہ سے آج سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ مندروں کے شہر پوری کا تخلیہ کردیں کیونکہ انتہائی شدید سمندری فانی اڈیشہ کے ساحل کے قریب پہنچ رہا ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو ریاست گیر سطح پر بند کردیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ فانی امکان ہے کہ اڈیشہ کے ساحل سے ستھوڑہ ( ضلع پوری ) کے قریب جمعہ کے دن دوپہر کے وقت ٹکرائے گا اور اس کے ساتھ 175 تا 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گے۔ سمندری طوفانی فانی کے اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق اڈیشہ کے 11ساحلی اضلاع سے جو طوفان کے زیراثر ہو ں گے ، برخاست کردیا ہے ۔ ریاست میں شدید طوفان ساحل سے 3مئی کی دوپہر ٹکرانے کا امکان ہے۔