طوفان’اوکھی‘ سے تاحال 36 اموات

تھروننتاپورم ۔7ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے ساحلی علاقوں سے مزید تین نعشیں ملنے کے بعد طوفان ’اوکھی‘ کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد 36تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ ابھی تک 96 لاپتہ مچھیروں کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریاستی کنٹرول روم نے بچاؤ اور راحت کاری ٹیموں کو ریاست کے تمام ساحلی علاقوں میں تلاشی مہم جاری رکھنے کو کہا ہے اور اسی سرچ آپریشن کے دوران الپوزا اور کوچی کوز کے ساحلی علاقوں سے مزید تین نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔