طلبہ کے لئے واٹس ایپ اور جیو کی ہندوستان بھر

میں تعلیمی مہم ،گشتی ویان سے معلومات میں اضافہ
حیدرآباد ۔7 اکٹوبر (سیاست نیوز) رابطے کی مشہور کمپنی واٹس ایپ اور مواصلاتی وانٹرنیٹ کی مشہور کمپنی جیو نے ہندوستان بھر میں ایک تعلیمی مہم شروع کی ہے تاکہ طلباء اپنے افراد خاندان ، دوست احباب اور اساتذہ کے ساتھ محفوظ و پائیدار تعلیمی معلوماتی ترسیل کو یقینی بناسکیں۔ مذکورہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے یہ تعلیمی مہم کا آغاز نو اکتوبر کو ہو رہا ہے ۔ واٹس اپ اور جیو کمپنی کی اس مہم کے دوران ایک گاڑی ہندوستان کے دس اہم ریاستوں جن میں اترپردیش راجستھان شامل ہیں اس کے ساتھ تلنگانہ پہنچے گی ۔ ہندوستان کے جن شہروں میں اس تعلیمی گاڑی کی رسائی ہوگی وہ حیدرآباد، دہرادون ، لکھنو،ٔ بھوپال، پٹنہ کولکتہ ، جے پور، احمد آباد، پونے اور چنائی ہیں ۔اس مہم کے دوران ہر شہر میں ایک ایونٹ منعقدہ ہوگا جس میں عوام کو واقف کروایا جائے گا کہ کس طرح واٹس اپ کے ذریعے محفوظ اور پائیدار تعلیمی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں اور طلبہ مسائل کو دوسروں سے تبادلہ خیال کے ذریعے حل کرسکتے ہیں اور انکی مدد کے لئے اساتذہ اولیائے طلبا اور دیگر بڑے ان سے رابطے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ مذکورہ تعلیمی مہم میں جو سہولیات فراہم کی جائیں گی وہ گیارہ ہندوستانی زبانوں میں ہوگی جس میں ہندی،ملیالم ،ٹامل اور تلگو قابل ذکر ہیں۔