طلبہ کے برطانوی ویزا قواعد میں نرمی

نئی دہلی ۔ 17جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل انڈین اسٹوڈنٹ وسابق طلبہ یونین برطانیہ نے نئے طلبہ ویزا قواعد پر اظہار مایوسی کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی طلبہ کو انتہائی خطرناک زمرہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ حکومت برطانیہ کا فیصلہ ہنوز برقرار ہے اور ہندوستانی طلبہ کو انتہائی خطرناک سے کم خطرناک افراد کے زمرہ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ 11ممالک کے طلبہ بشمول چین اس تبدیلی سے استفادہ کرسکیں گے ۔ ہندوستانی طلبہ بھی ان 11ممالک کے طلبہ میں شامل ہیں ۔