طلبہ کی جانب سے سمیت غذاکی شکایت

کوئمبتور۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسکول میں دوپہر کا کھانا پکانے کے لیے ایک دلت خاتون کے تقرر پر تنازعہ میں ایک اسکول کے چند طلبہ سمیت غذا کے ایک مشتبہ کیس میں کھانا کھانے کے بعد بیمار ہوگئے جبکہ اس خاتون نے ادعا کیا کہ اسے باہر کرنے کے لیے یہ ایک سازش ہے۔ پڑوسی تروپور ڈسٹرکٹ میں تھروملائی گونڈنم پالیم گورنمنٹ اسکول کے 12 طلبہ کو کل دواخانہ میں شریک کیا گیا کیوں کہ انہوںنے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد قے ہونے کی شکایت کی تھی۔ پولیس نے یہ بات کہی۔ ان بچوں کے والدین نے الزام عائد کیا کہ کھانے میں ایک مری ہوئی چھپکلی پائی گئی جس کے بعد اسکول ہیڈمسٹریس ششی کلا نے باورچی پی پپل کے خلاف ڈیوٹی سے غفلت برتنے کی شکایت درج کروائی۔ تاہم پپل نے کہا کہ وہ اور اس کی بیٹی نے بھی یہ کھانا کھایا تھا اور ادعا کیا کہ سمیت غذا کا الزام اسے اسکول سے نکالنے کی سازش کا حصہ ہے۔

لیہہ میں اسرائیلی جوڑے کو بچالیا گیا
سرینگر۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیم نے ایک اسرائیلی جوڑے کو لیہہ ڈسٹرکٹ میں ایک ڈھلوان پہاڑ میں ان کے پھنس جانے کے بعد بچایا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ تلاشی کے بعد اس ٹیم نے اس بیرونی جورے کو ایک پہاڑی ڈھلوان پر پایا اور انہیں بحفاظت بچالیا۔