طلبہ کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اساتذہ کی ذمہ داری

سیاست ٹی وی پر ایم اے حمید کا سوال و جواب پروگرام
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : درس و تدریس معتبر اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے ۔ طلبہ کی رہنمائی اور ان کی اخلاقی تعلیمی ، اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ایک معلم کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب ایم اے حمید نے سیاست ٹی وی کے تعلیمی پروگرام ’ سیاست کیرئیر گائیڈنس ‘ میں اینکر محمد منیر کے سوال ، ایک معلم میں کن اوصاف کا ہونا ضروری ہے ؟ میں کیا ہے ۔ طلبہ جو پیشہ تدریس سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے مختلف درجات کے کورسز کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پیشہ کے لیے اردو پنڈت ، ہندی پنڈت ، تلگو پنڈت ، ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، ایم ایڈ کے ذریعہ تدریسی خدمات انجام دیتے ہوئے نسل نو کو تعلیم و تربیت دے سکتے ہیں اور ہر دور میں معلمین کی اشد ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایک معلم کو عصری تقاضوں سے ہمکنار ہونا بھی ضروری ہے ۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام سیاست ٹی وی پر ہر ہفتہ 3 بجے سہ پہر اور اتوار 11 بجے نشر کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر تعلیمی پروگرام کا مشاہدہ سیاست ٹی وی کے یو ٹیوب چینل پر دستیاب ہے ۔۔