حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مسٹر جیش رنجن پرنسپل سکریٹری آئی ٹی انڈسٹری اینڈ کامرس نے آج طلباء پر زور دیا کہ وہ نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کی سعی کریں بلکہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا نام کمائیں ۔ ایک پروگرام کی شروعات کے سلسلہ میں وہ طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کو سیکھنے کا مقصد دراصل تنقیدی فکر کو جلا دینا اور طلباء کو اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ طلباء میں خود اعتمادی اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب وہ تجربات اور پڑھنے اور پڑھانے کے طریقہ کار سے خد کو واقف رکھیں ۔ اس سلسلہ میں ہائی ویل اور اگٹیا دونوں اپنا رول بخوبی نبھا رہے ہیں ۔ اس موقع پر مسٹر کے تھیاگراجن چیف آرٹینگ آفیسر اکیسٹیا انٹرنیشنل فاؤنڈشین نے بھی مخاطب کیا ۔
پولیس کانسٹبلس کے تقررات کے
لیے دو سو نشانات کا تحریری امتحان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پولیس کانسٹبلس کے تقررات کے لیے دو سو سوالات کا پرچہ ہوتا ہے اور 180 منٹ میں آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات کو حل کرنا ہوتا ہے ۔ اس کے لیے امیدوار کو مشق اور سابقہ امتحانی پرچہ کی فراہمی کے ساتھ ایک اہم ماڈل ٹسٹ اتوار 22 جولائی کو 11 بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ جو امیدوار فارم داخل کئے وقت پر شرکت کریں ۔۔