طلباء کو محفوظ پانی کے لئے این ٹی پی سی سدرن سے آر او واٹر پلانٹ کی تعمیر

حیدرآباد،7 نومبر (یواین آئی) سکندرآباد کے کواڑی گوڑہ کے قریب گورنمنٹ پرائمری اسکول میں زیر تعلیم طلباء کو محفوظ پینے کے پانی کے لئے این ٹی پی سی سدرن کی جانب سے آر او واٹر پلانٹ کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے اس کا عطیہ دیا۔جنرل منیجر این ٹی پی سی ہری کمار نے کہا کہ بچوں کو پینے کا پانی کے حصول میں مشکلات پر اس آروپ پلانٹ کا کام کیا گیا تاکہ اسکولی بچوں کو محفوظ پینے کا پانی سربراہ کیا جاسکے ۔اس اسکول میں مراعات سے محروم خاندانوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 400طلباء زیر تعلیم ہیں۔اس پلانٹ کی گنجائش 500لیٹر ہے ۔