حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( راست ) : ہاوز آف ٹیلنٹ سعید آباد زیر سرپرستی جناب سردار علی خاں مقیم شکاگو کی جانب سے مندرجہ ذیل کورسیس کی مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ طلباء اور طالبات اس موقعہ سے فائدہ حاصل کریں ۔ ان تمام کورسیس میں رجسٹری کی آخری تاریخ یکم اگست 2015 ہے ۔ طلباء وطالبات جماعت ہشتم تا جماعت دہم کے لیے انگلش ، حساب اور سائنس کی فری کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ کمپیوٹر کورس میں ڈی ٹی پی ، بیسک اپیلیکشن ، اسپوکن انگلش ، موبائیل ریپرنگ ، کار ڈرائیورنگ ، خانہ دار خواتین اور لڑکیوں کے لیے ٹیلرنگ ، مشین اور ہاتھ سے ایمبرائیڈرنگ کی مفت تربیت کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ایسے مستحق میوہ و سبزی فروش جو ٹھیلہ بنڈی پر کاروبار کرنے کے خواہش مند ہیں ان کے لیے ٹھیلے اور میوہ و سبزی کی خریدی کے لیے مناسب مالی تعاون دیا جائے گا ۔ خواتین کے لیے بھی کاروبار کرنے کے لیے مالی تعاون دیا جاسکتا ہے ۔ اولیائے طلباء وطالبات سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس گراں بار تعلیمی اخراجات سے بچنے کے لیے اپنے بچوں اور بچیوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کروالیں ۔ جس کی آخری تاریخ یکم اگست 2015 ہے ۔ ایسے نوجوانوں سے بھی امید کی جاتی ہے کہ وہ کسی وجہ سے تعلیم منقطع کرچکے ہیں تو وقت ضائع کئے بغیر موبائیل ریپرنگ اور کار ڈرائیورنگ سیکھ کر حصول خود روزگار کے لیے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ یکم اگست سے قبل اپنے نام ہاوز آف ٹیلنٹ سعید آباد کے آفس پر رجسٹر کروالیں ۔ معلومات کیلئے 9247319323 پر ربط کریں ۔۔