طغروں پر ملائیشیا کا نیا قانون

کوالالمپور 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسلم اکثریت والے ملک ملائیشیا نے کہاکہ مقدس آیاتِ قرآنی کا مظاہرہ لاپرواہی کے ساتھ تجارتی مراکز پر نہیں کیا جاسکتا۔ ملک کے قرآنی متن کی اشاعت کے قانون کے مطابق ایک ترمیم کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں تجارتی مقامات پر آیاتِ قرآنی کے طغرے نہیں لگائے جاسکیں گے۔ مسلمان تاجر بشمول ہوٹل مالکین کو اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ قرآنی آیات کے طغرے مناسب انداز میں بلندی پر نصب کئے جائیں اور مرکز تجارت کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ اِس ترمیم کا مقصد مسلمانوں کو آیاتِ قرآنی کے استحصال سے روکنا ہے جو اُنھیں خوش قسمتی کے لئے استعمال کیا کرتے ہیں تاکہ اُن کی تجارت میں ترقی ہو۔ وزیرداخلہ احمد زاہد حمیدی نے اپنے بیان میں مذکورہ قانون میں ترمیم کاانکشاف کیا۔