طرابلس میں لڑائی امریکی سفارتی عملے کا انخلاء

پیرس ، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قائم اپنے سفارتخانے سے عارضی طور پر اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق سفارتخانے کے قریب جاری لڑائی کے نتیجے میں یہ فیصلہ احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔ پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اس شمالی افریقی ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے ترکی بھی اپنے 700 اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طرابلس سے امریکی عملہ عارضی طور پر واپس بلایا جا رہا ہے۔