طرابلس: لیبیا کی فوج کی جانب سے لڑائی کے محاذوں پر بھاری کْمک منتقل

طرابلس ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں پیر کی شام مغربی علاقے سے آنے والی بھاری عسکری کمک نے دارالحکومت طرابلس پہنچ کر لڑائی کے محاذوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے۔ یہ پیشرفت طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے اور اسے مسلح ملیشیاؤں سے آزاد کرانے کے لیے معرکے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں سامنے آئی ہے۔لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان احمد المسماری کے مطابق مغربی عسکری علاقے کے کمانڈر میجر جنرل ادریس مادی کو ایک بڑی فورس کے ساتھ الزنتان شہر سے طرابلس فریڈم آپریشنز روم منتقل کیا جا رہا ہے جہاں وہ لڑائی کے مشن کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔