اسٹاک ہوم۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئرش قومیت کے حامل ولیم کیمپبیل، جاپان کے ساتوشی اومورہ اور چین کے یویوتو کو طب کے نوبل انعام کا مشترکہ حقدار قرار دیا گیا ہے جو انہوں نے طفیلیوں کے علاج کیلئے اپنی دریافت کیلئے انتھک محنت کرکے حاصل کیا۔ کیمپیبل اور اومورا نے طفیلیوں سے ہونے والے انفکشن کا علاج دریافت کرنے انعام کا نصف حصہ حاصل کیا جبکہ یویوتو کو ملیریا کے علاج کیلئے ایک نیا طریقہ کار دریافت کرنے پر انعام کے دوسرے نصف کا سویڈن کی کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی نوبل اسمبلی نے حقدار قرار دیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ جاریہ سال کا نوبل انعام حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں جملہ 9,50,000 امریکی ڈالرس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اسی طرح فزکس اور کیمسٹری کے زمرے میں نوبل انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کل اور پرسوں کیا جائے گا۔