طب نبوی ؐسے صحت مند زندگی

حضور نبی اکرم ؐ کا ارشاد مبارک ہے :
٭کھانا ہاتھ دھو کر‘ داہنے ہاتھ سے بسم اللہ پڑھ کر شروع کریں۔
٭نظام انہضام کی بہتری کیلئے ہفتہ میں دو روزے رکھیں۔
٭مریض کے پاس بیٹھ کر کھانا نہ کھائیں۔
٭تکیہ لگا کر اور کھڑے ہوکر کھانے سے بدہضمی ہوتی ہے
٭کھانا ٹھنڈا کرکے کھاؤ‘ گرم کھانے سے معدہ کمزور ہوتا ہے۔
٭لیموں‘ شہد کے ساتھ نہار منہ کھانے سے دماغ کو طاقت ملتی ہے۔
٭کھانا ٹھنڈا کرنے کیلئے اس میں پھونک نہ مارو۔
٭اکیلے کھانا نہ کھاؤ۔
٭کھانا کھانے کے بعد خلال کرو‘ ورنہ دانت کمزور ہوجاتے ہیں۔
٭دستر خوان پر گری ہوئی چیز اٹھا کر کھانے سے رزق میں فراغی ہوتی ہے۔
٭انجیر کھانے سے انسان مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے۔
٭زیتون کھایا کرو اور زیتون کے تیل کی مالش کیا کرو۔
٭رات کو کھانا نہ کھانے سے بڑھاپا جلد آتا ہے۔
٭لوکی یعنی کدو کھایا کرو یہ دل و دماغ کو قوت بخشتا ہے۔
٭تبخیر معدہ کیلئے کھیرا‘ مولی‘ گاجر‘ ٹماٹر کھایا کرو۔
٭دودھ بہترین غذا ہے۔
٭زیادہ عرصہ صحت مندرہنے کیلئے صبح اور رات کھانا باقاعدگی سے کھایا کرو۔
٭لہسن کا استعمال بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔
٭کھانے کے فوراً بعد سونے سے دل میں سختی آجاتی ہے۔
٭ روٹی شوربہ میں بھگو کر کھایا کرو‘ اس سے دل و دماغ کو تقویت ملتی ہے۔
٭کھانا کھانے کے بعد الحمدللہ کہو‘ پانی کھانا کھانے سے پہلے اور درمیان میں پئیں۔
٭٭٭