نئی دہلی 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طبی آلات میں 100 فیصد راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 31 جنوری سے آغاز کیا جائے۔ وزارت تجارت و صنعت نے آج کہاکہ مرکزی کابینہ نے گزشتہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پالیسی کو فراخدل بنانے کی منظوری دی ہے۔ طبی آلات کا شعبہ رقم کی قلت کا شکار ہے۔