طبعیات کے شعبہ میں نوبل انعام کا اعلان

اسٹاکہوم۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنس کی نوبل کمیٹی نے ایسام آکاساکا، ہیروشی آمانو اور شوجی ناکامورا کو علم طبعیات کے شعبہ میں 2014ء کے نوبل انعام سے نوازا ہے۔اس بارے میں اطلاع کل یہاںدی گئی۔ واضح رہے کہ ان سائنسدانوں کو رنگین لیڈ کی ایجاد کے صلے میں نوبل انعام ملا ہے۔ انہیں نوبل انعام دیئے جانے کی رسم روایت کے مطابق 10 دسمبر کو یعنی اس انعام کے بانی سویڈن کے صنعت کار اور موجد آلفریڈ نوبل کی برسی پر ہوگی۔