طاہر القادری لاہور پہنچ گئے، انتقام لینے کا فیصلہ

لاہور۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے ہیں اور آتے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے افراد کا قصاص ہر صورت لیں گے۔ڈاکٹر قادری منگل کی صبح ناروے کے شہر اوسلو سے قطر ائیر ویز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں عوامی تحریک کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔لاہور پہنچنے کے بعد طاہرالقادری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ کارکنوں کا قصاص ہر صورت لے کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کا پکڑا جانا ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے انتقام کی پہلی قسط ہے۔