بیجنگ۔ 7 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں استاد کو طالب علم کے منہ پر تھپڑوں کی بارش مہنگی پڑگئی اور اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ مشرقی چین میں سویو ہائی اسکول کے استاد نے سینئر ہائی اسٹوڈنٹ کو سیلف اسٹڈی سیشن کے دوران اپنے ہم جماعت سے گفتگو کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے منہ پر لگاتار 12 تھپڑ رسید کردیئے ۔ژیاؤچن نامی طالب کے چہرے ، دماغ اور آنکھ کے قریب خون کی رگ پھٹنے جیسے زخم آئے۔ گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ۔
متاثرہ طالب علم کے اسپتال کا پورا خرچہ اسکول اٹھائے گا جبکہ اسکول انتظامیہ نے استاد کو نوکری سے فارغ کرتے ہوئے اس کے پچھلے تعلیمی سال کا بونس بھی روک لیاہے ۔